Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاکستان پر پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے: عرفان صدیقی

پاکستان پر پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے: عرفان صدیقی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ‏امریکی انتخابات سر پر کھڑے ہیں ۔ امیدوار اپنے حلقے کے ووٹرز کی حمایت اور چندے کے لئے بھاگ دوڑ میں ہیں،


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان سے ہدایات پرایک منظم مہم کے ذریعے پی ٹی آئی کے امیر اور صاحب حیثیت ووٹرز نے پیسے اور اثرورسوخ کے زور پر انتخابات لڑنے والے موجودہ ارکان کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا، بلا شبہ یہ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے۔


پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔