Monday, July 1, 2024
ہومدنیاایران میں صدارتی انتخاب ،58ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم

ایران میں صدارتی انتخاب ،58ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم

تہران:ایران کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا باضابطہ آغاز ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ اس ووٹنگ کے لیے 58ہزارسے زیادہ پولنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ 61 ملین سے زائد ایرانی شہری ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس انتخاب میں چار صدارتی امیدوار شامل ہیں جن میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف، ایران کے سابق چیف نیوکلر مذاکرات کار جلیلی، ایران کے سابق وزیر صحت پیزشکیان اور ایران کے سابق وزیر داخلہ پل محمدی شامل ہیں۔

ایرانی صدارتی انتخاب کے قانون کے مطابق، انتخاب جیتنے کے لئے صدارتی امیدوار کو پچاس فیصد سے زائد ووٹس حاصل کرنا ضروری ہے۔ اگر تمام امیدوار اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو سب سے زیادہ ووٹس حاصل کرنے والے دو امیدوار انتخاب کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوں گے۔ ایران کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ انتخابی نتائج کا اعلان 29 جون کو کیا جائے گا۔اگر ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ بھی ہوا تو وہ 5 جولائی کو ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔