Wednesday, July 3, 2024
ہومپاکستانایران کی جانب سے امریکی کانگریس کی پاکستان کے انتخابات سے متعلق قراداد کی مذمت

ایران کی جانب سے امریکی کانگریس کی پاکستان کے انتخابات سے متعلق قراداد کی مذمت

اسلام آباد(سب نیوز )ایران نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان میں 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے امریکی کانگریس کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو متنازع قرار دیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد کی مذمت کرتے ہیں۔ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے امریکی قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی خودمختار رکن ریاست کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے اور یہ جمہوریت کے فروغ کے آڑ میں دباو بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔