Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کی کمی،ادارہ شماریات

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کی کمی،ادارہ شماریات

اسلام آباد (آئی پی ایس )مہنگائی میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا رجحان جاری ہے۔ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کی کمی ہوگئی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 22.88 فیصد ریکارڈ کی گئی،ایک ہفتے میں 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 154 روپے تک مہنگا ہوا،رواں ہفتے دال چنا 13 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا۔ایک ہفتے کے دوران دال مسور فی کلو 5 روپے اورایک روپے 79 پیسے مہنگی ہوئی

،ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 10 روپے تک مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 40 روپے تک،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 52 روپے تک کمی ہوئی،اسی طرح پیاز کی فی کلو قیمت میں چھ روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی،لہسن کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک کی کمی ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔