Monday, July 1, 2024
ہومپاکستانعمران خان ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کو تیار

عمران خان ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کو تیار

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ کے مشورے پر بانی پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا مشورہ مان لیا،سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کو سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا تھا، جس پر بانی پی ٹی آئی پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کو تیار ہوگئے ہیں، عمران خان اس معاملے پرسپریم کورٹ کو خط لکھیں گے، خط کے متعلق تحریک انصاف کی سیاسی قیادت کو ضروری ہدایات جاری کر دیں

پی ٹی آئی کے سیاسی رہنماوں اور پارٹی قیادت کو بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن بھی نوٹ کرادیا،پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے لیگل کمیٹی کاہنگامی اجلاس طلب کر لیا ، لیگل کمیٹی اجلاس میں خط کے نکات کوحتمی شکل دی جائے گی،خط میں سیاسی ومعاشی صورتحال اورملک کودرپیش چیلنجزکم کرنے کا حوالہ دیاجائیگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ کو مذاکرت کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا متن انہوں ںے نوٹ کروادیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ یہ خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے وہ ہر سنجیدہ فریق سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق خط کے نکات میں انہوں نے لکھوایا ہے کہ ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتا ہو اس سے بات کی جاسکتی ہے، انتخابی مینڈیٹ کی واپسی، نو مئی جوڈیشل انکوئری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل کیا جائے۔واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے عمران خان کو دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا مشورہ دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔