Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزبانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کے عمل کو روک دیا گیا

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کے عمل کو روک دیا گیا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کے عمل کو روک دیا گیا۔

زرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر سات رکنی کمیٹی کسی بھی رہنما کی شمولیت کا فیصلہ کرے گی۔

قیادت کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کے معاملات کو روک دیا گیا۔

زرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماوں کی واپسی کا فیصلہ ہو گا۔

کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان ، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہونگے۔

پارٹی خواتین کی واپسی کے معاملات کو دیکھنے کے لئے ایک خاتون ممبر کو بھی شامل کیا جائے گا۔

کمیٹی میں شاندانہ گلزار خواتین کے کیسز اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دینگی۔

کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو فیصلہ کرینگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔