Monday, June 17, 2024
ہوماسلام آبادصدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے جی 10 مرکز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے جی 10 مرکز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا

صدر اسلام اباد چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے جی 10 مرکز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا پلانٹ کی تنصیب کے تمام اخراجات انہوں نے اپنے ذاتی فنڈ سے ادا کیے ہیں۔

صدر ائی سی سی ائی اس سے قبل جی 11 مرکز میں بھی ذاتی فنڈ سے پلانٹ فراہم کر چکے ہیں جبکہ اسلام اباد کے دیگر مراکز میں بھی پلانٹس کی فراہمی پر کام جاری ہے جن کا ائندہ دنوں میں افتتاح کیا جائے گا۔


پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے سردار خان زمری،انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ اسلام اباد چیمبر کے سابق صدر اور یونائٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری بلو ایریا ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر یوسف راجپوت ٹریڈر ویلفیئر اسوسی ایشن جی ٹن مرکز کے صدر اخلاق عباسی جنرل سیکرٹری اظہر امین صدر ٹریڈرز

ویلفیئر ایسوسی ایشن جی 11 نعیم اختر اعوان اور رانا عبدالقدیر نے خطاب کیا اس موقع پر تاجران کی ایک کثیر تعداد شریک ہوئی ۔صدر آسلام اباد چیمبر اف کامرس انڈسٹری احسن بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا اسلام اباد کے مراکز میں بہت سے ترقیاتی کام تاخیر کا شکار رہے ہیں جن کی تکمیل کے لیے ہم نے سی ڈی اے، ا

یم سی ائی اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام شروع کیا ۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی طرف سے ہمیں یہ کہا گیا کہ انہیں فنڈز کی کمی کا مسئلہ ہے تو ہم نے اس مسئلے کو کاموں میں تاخیر کی وجہ بننے کے بجائے خود اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ پانی کی فراہمی جیسا نیک اور انسانی خدمت کا کام اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس منصوبے کی نگرانی خود کر رہے ہیں اور جی 11 جی 10 کے بعد اب اس منصوبے کو اسلام اباد کے دیگر تجارتی مراکز تک لے جایا جائے گا ۔اس حوالے سے سی ڈی اے کے ساتھ این او سی کے لیے ہماری بات چیت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی نظر نہ صرف اسلام اباد کے شہری مراکز پر ہے بلکہ وہ ترنول بہارہ کہو سمیت دیگر مضافاتی علاقوں پر بھی اتنی ہی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ان علاقوں میں بھی فلٹریشن پلانٹس سمیت دیگر تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اپنے مسائل خود حل کر سکتی ہے لیڈرشپ کو اگے انا چاہیے اور مثال قائم کرنی چاہیے ۔

اس موقع پر صدر استعمال چیمبر اف کامرس نے سی ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل کے لیے تعاون فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔سیکرٹری جنرل یونائٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے کسی سرکاری ادارے کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں فنڈز کی کمی کے حوالے سے بات کرنی چاہیے صدر اسلام اباد چیمبر اف کامرس احسن بختاوری نے اس حوالے سے ایک مثال قائم کی ہے اور اسلام اباد کے دیگر مراکز میں بھی اس کا سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ خود اس منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں اور ذاتی دلچسپی لے کر اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اسلام اباد کی بزنس کمیونٹی خوش قسمت ہے کہ انہیں احسن بختاوری جیسا متحرک اور خدمت کرنے والا صدر دستیاب ہے جس نے ڈیڑھ سالوں میں نہ صرف شاندار منصوبہ مکمل کیے بلکہ کئی ایسے منصوبے پائپ لائن میں ہیں جن کی تکمیل کے بعد اسلام اباد کی بزنس کمیونٹی کے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے سردار خان زمری نے اپنے ذاتی فنڈ سے مختلف مراکز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر صدر آئی سی سی ائی کو خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے اس کو بزنس کمیونٹی کے لیے ایک مثال قرار دیا انہوں نے کہا کہ وہ اسلام اباد چیمبر اور صدر ائی سی سی ائی کے ساتھ مل کر اس منصوبے کے لیے سی ڈی ائی کی طرف سے مکمل تعاون کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں دیگر مراکز میں صدر ائی سی سی ائی کی طرف سے فیڈریشن پلانٹس کی تنصیب کے لیے این او سی کی درخواست کے موصول ہوئی ہیں جنہیں جلد منظور کر لیا جائے گا


۔صدر ال پاکستان مرکزی انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ صدر اسلام اباد چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنے ذاتی اخراجات سے مختلف مراکز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کی بنیادی ضرورت پوری کر رہے ہیں جو ایک طرف شاندار مثال ہے تو دوسری طرف اپنے وعدے کی تکمیل اور کمٹمنٹ کا اعلی نمونہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف اسلام اباد بلکہ پاکستان بھر کے تمام تاجروں تنظیموں کے عہدہ داران اور چیمبرز کو اسلام اباد چیمبر کے صدر کی مثال پیش کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے سرکاری فنڈز کا انتظار کرنے کے بجائے اہم قدم اٹھایا اور اپنے ذاتی فنڈ سے اسلام اباد میں ترقیاتی کاموں کو پورا کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی 10 مرکز اخلاق عباسی نے کہا کہ وہ صدر اسلام اباد چیمبر اف کامرس کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اپنی جیب سے لاکھوں کروڑوں روپیہ اسلام اباد کی تاجوں کی خدمت کے لیے وقف کیا ہے انہوں نے کہا کہ صدر اسلام اباد چیمبر اف کامرس نے اپنے انتخاب کے وقت تاجروں سے جو وعدے کیے تھے ہم خود اپنی انکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ دن رات ایک کر کے ان وعدوں کی تکمیل کے لیے سرگرم ہے

انہوں نے کہا کہ اسلام اباد کا ہر چھوٹا بڑا تاجر صدر اسلام اباد چیمبر کا دست و بازو بند کر شیر کی بہتری کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ کہ وہ ایسے نوجوان لیڈر کے ساتھ وابستہ ہیں جو شہر کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے نہ صرف متحرک ہے بلکہ اس کے نتائج بھی سامنے ا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اور اپنی ایسوسییشن کی جانب سے فلٹریشن پلانٹ جیسی بنیادی ضرورت اپنے ذاتی فنڈ سے فراہمی پر صدر اسلام اباد چیمبر اف کامرس کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔گروپ لیڈر بلو ایریا یوسف راجپوت نے اپنے خطاب میں صدر ائی سی سی ائی کی بزنس کمیونٹی کے لیے خدمات کا تذکرہ کیا اور صدر ائی سی سی ائی کو خراج تحسین پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔