Wednesday, June 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزگوجرانولہ:معمولی جھگڑے پر محلے داروں نے عید کی نماز کے بعد دو بھائی اور چچا کو قتل کردیا

گوجرانولہ:معمولی جھگڑے پر محلے داروں نے عید کی نماز کے بعد دو بھائی اور چچا کو قتل کردیا

گوجرانولہ میں معمولی جھگڑے پر محلے داروں نے دو بھائی اور چچا کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ میرشکاراں میں پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نےچوک میں کھڑے افراد پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ جاں بحق افراد میں 2 بھائی اور چچا شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 راہگیر بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فریقین محلے دار ہیں اور ان کا گزشتہ رات معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا، متاثرہ فریق عید کی نماز کے بعد چوک میں کھڑے تھے کہ اس دوران ملزمان نےفائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔