Friday, April 26, 2024
ہومدلچسپجہلم، دولہے نے اپنی شادی پر ہیلی کاپٹر سے امریکی ڈالر برسادیئے

جہلم، دولہے نے اپنی شادی پر ہیلی کاپٹر سے امریکی ڈالر برسادیئے

جہلم (سب نیوز) سوہاوہ کی تاریخ میں ہوئی مہنگی ترین شادی جہاں دولہے نے دل کھول کر اپنی دولت لٹا دی، دولہے کے عزیزو اقارب نے ہیلی کاپٹرسے امریکی ڈالر برسا دیئے۔برطانوی پائلٹ دولہا نے شادی میں اپنی دولہن کو ہیلی کاپٹر پر لینے آیا اور باراتیوں کے لیے 50 سے زائد لگژری گاڑیوں کا بندوبست کیا۔
دولہا کو30 لاکھ مالیت کے ساتھ ساتھ ڈالرز اور پانڈز کے ہار پہنائے گئے اور دولہے کے عزیزو اقارب اور دوستوں نے ہیلی کاپٹر سے امریکی ڈالر برسائے۔معروف روحانی اور کاروباری شخصیت سید عنصر شاہ گیلانی کے بیٹے وقاص کی شادی سوہاوہ کی تاریخ کی مہنگی ترین شادی تصور کی جارہی ہے۔
دولہے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پورے شہر کا چکر لگوایا گیا میرج ہال پہننے پر بھی بارش کی طرح ڈالر برسائے گئے۔بارات کا نظارہ دیکھنے اور ڈالروں کو سمیٹنے عوام کی بڑی تعداد جی ٹی روڈ پر امڈ آئی، گھڑ ڈانس کا مظاہرہ ہوا، مہمانوں کی تواضح مختلف اقسام کے کھانوں سے کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔