Wednesday, July 3, 2024
ہومپاکستانگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے۔

گورنر پنجاب کے رخصت پر ہونے کے باعث سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

سردار سلیم حیدر خان 7 جولائی تک چھٹیوں پر ہوں گے، ملک محمد احمد خان 7 جولائی تک بطور قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔