Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزگورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلی کو خط، مل کر کام کرنے کی پیشکش

گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلی کو خط، مل کر کام کرنے کی پیشکش

پشاور(سب نیوز ): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو خط لکھ کر مل کر کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔۔خط کے متن کے مطابق گورنر نے صوبے کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جامعات میں انتظامی و مالی مسائل سمیت طلبا کو مسائل درپیش ہیں، بنوں کی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کو رجسٹرار اور وائس چانسلر کے بغیر چلانے کا نوٹس عدالت نے بھی لیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلی کو کہا ہے کہ آئیں مل کر نوجوانوں کے مستقبل کے لیے مل کر کام کرتے ہیں، دونوں مل کر صوبے کے انتظامی و مالی اور دیگر معاملات میں بھی مل کر کام کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔