Sunday, May 19, 2024
ہومکامرسفی تولہ سونے کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

فی تولہ سونے کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے بعد گزشتہ روز کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن آج پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے اضافے کے بعد 250700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 429 روپے اضافے کے بعد 214935 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 197024 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 05 ڈالر اضافے کے بعد 2400 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔