Wednesday, June 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزکونسا شاٹ کب کھیلنا ہے کسی کو علم نہیں، ٹیم میں اتحاد بھی نہیں‘، گیری کرسٹن ٹیم پر برس پڑے

کونسا شاٹ کب کھیلنا ہے کسی کو علم نہیں، ٹیم میں اتحاد بھی نہیں‘، گیری کرسٹن ٹیم پر برس پڑے

نیویارک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر ایٹ میں پہنچنے میں ناکامی کا سامنا کرنے والی پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کرکٹرز کو آئینہ دکھا دیا۔

گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فٹنس لیول معیاری نہیں، اسے بڑھانا پڑے گا، ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول اپ ٹو دی مارک ہے ہی نہیں، ہم اسکلز لیول میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں ، اتنی کرکٹ کھیلنے کے باوجود کھیل سے آگاہی نہیں،کون سا شاٹ کب کھیلنا ہے کسی کو علم نہیں۔

گیری کرسٹن سینئر کھلاڑیوں کے اختلافات اور ٹیم کے معاملات میں عدم دلچسپی سے بھی ناخوش نظر آئے۔

دوران گفتگو گیری کرسٹن نے ٹیم کے اتحاد پر بھی سوال اٹھا دیا اور کہا کہ جب سے آیا ہوں یہی نوٹ کیا ہے کہ اس ٹیم میں اتحاد نہیں ہے،کہنے کے لیے یہ ٹیم ہے لیکن یہ ٹیم ٹیم نہیں ہے،کوئی کھلاڑی کسی کو سپورٹ نہیں کرتا، دائیں بائیں سب الگ الگ الگ ہیں،کئی ٹیموں کے ساتھ کام کر چکا ہوں ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔

ہیڈ کوچ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے متحد نہ ہونے اور ایک دوسرے کو سپورٹ نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو فٹنس اور اسکلز کو بہتر بنانا ہے اور متحد ہونا ہے، جو کھلاڑی ان چیزوں کو بہتر کرے گا وہی ٹیم میں ہوگا، ورنہ کوئی ٹیم میں نہیں ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔