Wednesday, July 3, 2024
ہومٹاپ سٹوریتوقع ہے کہ بہت جلد آئی ایم ایف سے نیا پروگرام طے ہوجائے گا، وزیرخزانہ

توقع ہے کہ بہت جلد آئی ایم ایف سے نیا پروگرام طے ہوجائے گا، وزیرخزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٓئی ایم ایف سے نئے پروگرام کے لیے بڑی مثبت بات چیت چل رہی ہے، بہت جلد آئی ایم ایف سے یہ پروگرام طے ہوجائے گا جو کہ ایک بڑا فنڈنگ پروگرام ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی سے ٹیکس کے حوالے سے میری بات ہوچکی ہے، اس کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، یہ ملکی استحکام کے لیے بہت ضروری ہے، صوبے اخراجات میں اپنا حصہ ڈالیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بارے میں بڑی باتیں ہوئی ہیں۔’ میں اس کے بارے میں بڑا واضح کہنا چاہتا ہوں کہ جہاں سے میں نے شروع کیا تھا کہ اگر میکرواکنامک اسٹیبلٹی نہیں ہوگی تو یہ پروگرام ہم آگے لے کر جائیں گے، اب ہم یہ پروگرام آگے لے کر جارہے ہیں، ناقد بھی مانتے ہیں کہ اس پروگرام کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے۔‘

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کے لیے بڑی مثبت بات چیت چل رہی ہے، توقع ہے کہ بہت جلد آئی ایم ایف سے یہ پروگرام طے ہوجائے گا، ہماری خواہش اور توقع یہی ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔