Wednesday, July 3, 2024
ہومکھیلفیفا ورلڈ کپ2026: سعودی عرب اور پاکستان کی فٹبال ٹیمیں 6 جون کو آمنے سامنے ہوں گی

فیفا ورلڈ کپ2026: سعودی عرب اور پاکستان کی فٹبال ٹیمیں 6 جون کو آمنے سامنے ہوں گی

اسلام آباد: اسلام آباد میں تعینات سعودی اتاشی نے بتایا کہ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں کوالیفائنگ راؤنڈز میں سعودی فٹ بال ٹیم اگلی جمعرات 6 جون 2024 کو پاکستان میں اسلام آباد اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کا سامنا کرے گی۔


سعودی ٹیم دوسرے گروپ میں ٹاپ پہ ہے جس میں 4 ٹیمیں شامل ہیں: سعودی عرب، اردن، تاجکستان اور پاکستان۔
یہ بات قابل غور ہے کہ سعودی قومی ٹیم کو ایشیا کی کامیاب ترین ٹیموں میں شمار کیا جاتا ہے، جس نے تین بار ایشین کپ جیتا ہے (1984، 1988، 1996) اور سب سے زیادہ (6 بار) ایشین کپ کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے طور پر ریکارڈ قائم کیا ہے. اس نے 1994 کے ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کے بعد چھ مواقع پر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔


سعودی عرب کسی بڑے بین الاقوامی مقابلے کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہے جب وہ 1992 کے کنگ فہد کپ (جو بعد میں کنفیڈریشن کپ بن گیا) کے فائنل میں پہنچی تھی۔

آسٹریلیا اور جاپان صرف 1997 اور 2001 میں یہ کارنامہ سرانجام دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ آسٹریلیا نے یہ کارنامہ اوشیانا فٹ بال کنفیڈریشن کے رکن ہونے کے دوران انجام دیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔