Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزتوہین الیکشن کمیشن ،فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

توہین الیکشن کمیشن ،فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،
ممبر نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،
فواد چوہدری اور انکے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے ،
فواد چوہدری کے معاون وکیل حسن سجاد پیش ہوئے ،
معاون وکیل نے فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کر دی ،
ممبر کے پی کے نے کہا کہ فواد چوہدری کبھی نہیں آتے ،
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری جب تک آزاد ہیں الیکشن کمیشن سماعت پر نہیں آتے،
ممبر کےپی کے کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری جیل میں ہو تو منتیں کرتا ہے،
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کریں؟
معاون وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کی لاہور ہائی کورٹ میں زاتی حیثیت میں پیشی ہے ، آج اور کل فواد چوہدری لاہور ہائی کورٹ میں مصروف ہوں گے ،
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اپ کیس بہت ایزی لے رہے ہیں،
ممبر سندھ نے موقف اپنایا کہ دو سال سے یہ کیس التوا میں ہے، فواد چوہدری نے جواب جمع کرانا تھا،
معاون وکیل حسن سجاد نے استدعا کی کہ اب اگلی تاریخ دے دیں ، کل کی سماعت پر بھی فواد چوہدری کو حاضری سے استثنی دے دیں،
ممبر سندھ نے کہا کہ ہم آج کی سماعت میں کل کے لئے حاضری سے استثنی کیسے دے سکتے ہیں ، کل توہین الیکشن کمیشن کے مزید کیسز کی سماعت ہے ، ان کیسز کے ساتھ ہی آج والا کیس سن لیں گے ،
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔