Tuesday, April 16, 2024
ہوماسلام آبادضلعی انتظامیہ کا ڈینگی پھیلائو کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کا ڈینگی پھیلائو کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد ، ضلعی انتظامیہ کا شہر اقتدار میں ڈینگی پھیلائو کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ، ہاوسنگ سوسائٹیز کو روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی اسپرے کے چھڑکائو اوردیگر اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کر د ی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے کیلئے اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ کے افسران سمیت مختلف ہائوسنگ سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈینگی کا پھیلائو روکنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ہائوسنگ سوسائٹیز کے نمائندوں کو ہدایت کی گئی کہ ڈینگی پھیلائو کو روکنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ ہائوسنگ سوسائٹیز میں انسداد ڈینگی اسپرے کا چھڑکائو، جھاڑو اور دیگر اقدامات کو یقینی بنائیں ۔