Sunday, May 19, 2024
ہومدنیامیڈیا تعاون روس۔چین دوستی میں مضبوطی لا رہا ہے ، روسی سرکاری ویب سائٹ

میڈیا تعاون روس۔چین دوستی میں مضبوطی لا رہا ہے ، روسی سرکاری ویب سائٹ

ما سکو ( ما نیٹر نگ ڈیسک)

روس کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک مضمون شائع ہوا جس کا عنوان ہے “میڈیا تعاون روس۔چین دوستی میں مضبوطی لا رہا ہے” ۔ مضمون میں بتایا گیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روسی وزارت خارجہ کے جامع اجلاس میں روس۔ چین تعلقات کے حوالے سے مفصل بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو گہرا کریں گے تاکہ چند ممالک کو آپس میں ” تقسیم” کرنے کی کوششوں کا مشترکہ جواب دیا جا سکے۔ اسی دن پوتن نے ایک صدارتی فرمان پر بھی دستخط کیے جس میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شونگ کو روسی اور چینی عوام کے درمیان دوستی اور تعاون کی مضبوطی اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے میں ان کی عظیم شراکت کے اعتراف میں “تمغہ دوستی” سے نوازا گیا ہے۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا کہ 2018 میں، پوتن نے اپنی نئی مدت صدارت کے آغاز میں ہی کریملن میں شین ہائی شونگ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ صدر پوتن نے کہا کہ “ہم روایتی طور پر قابل اعتماد شراکت داروں، اتحادیوں اور دوستوں کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ بلاشبہ اس میں عوامی جمہوریہ چین بھی شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔