Saturday, May 11, 2024
ہومکھیلسپورٹس گالا خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کو بااعتماد بنانے کی جانب ایک اہم اقدام ہے،چیف سیکریٹری

سپورٹس گالا خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کو بااعتماد بنانے کی جانب ایک اہم اقدام ہے،چیف سیکریٹری

گلگت(آئی پی ایس) مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والی پیشہ ور خواتین نے باضابطہ طور پر گرلز سپورٹس گالا 2022 کا انتظام اور کوآرڈینیشن سنبھال لیا۔

گرلز سپورٹس گالا 2022 گلگت بلتستان میں لڑکیوں کے لیے کھیلوں اور جسمانی تندرستی کو فروغ دینے کے لیے پہلا سپورٹس ایونٹ ہوگا۔
اس حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان حکومت کے زیر اہتمام منعقد کیا جانے والا خواتین کے کھیلوں کا گالا ایک اہم پروگرام ہے جس میں نہ صرف خواتین کیلئے کھیلوں کے صحت مندانہ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے لئے تعلیم، کاروبار اور زندگی کے دوسرے شعبوں میں بھی اپنا مقام بنانے کیلئے آگاہی فراہم کی جائیگی۔

خواتین کے کھیلوں کا گالا میں گلگت بلتستان کی مقامی ثقافت اور روایات کی پاسداری کی جائیگی اور یہ گالا خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کو بااعتماد بنانے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔