Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزچکوال: عدالت میں پیشی کیلئے آنے والے 3 افراد قتل

چکوال: عدالت میں پیشی کیلئے آنے والے 3 افراد قتل

چکوال (آئی پی ایس)پنجاب کے شہر چکوال میں عدالت میں پیشی کیلئے آنے والے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ چکوال کے تھانہ لاوہ کی حدود میں پیش آیا جہاں عدالت میں پیشی کیلئے آنے والے 3 افرادکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے جنہوں نے تینوں افراد کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تینوں افراس موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔