Monday, July 1, 2024
ہوماسلام آبادمالی سال کے اختتام پرسی ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹس ہفتہ اور اتوار کھلے رہیں گے

مالی سال کے اختتام پرسی ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹس ہفتہ اور اتوار کھلے رہیں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس)مالی سال کے اختتام پرسی ڈی اے کے پلاننگ ونگ۔اسٹیٹ منیجمنٹ ونگ۔فنانس ونگ کے مختلف ڈائریکٹوریٹس ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے
وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر مالی سال کے اختتام پرسی ڈی اے کے پلاننگ ونگ۔اسٹیٹ منیجمنٹ ونگ۔فنانس ونگ کے مختلف ڈائریکٹوریٹس ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔
سی ڈی اے انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے
فنانس ونگ کے ڈپٹی فنانس ایڈوائزر ون اینڈ ٹو۔۔۔۔۔ریونیو۔ اینڈ اکاونٹس۔۔۔۔اسٹیٹ منیجمنٹ ون اینڈ ٹو۔۔۔ون ونڈو آپریشن۔۔بلڈنگ کنٹرول سٹی۔بلڈنگ کنٹرول ساوتھ۔بلڈنگ کنٹرول نارتھ۔ریجنل پلاننگ۔ہاوسنگ سوسائٹیز کے دفاتر شامل ہیں۔۔
تمام سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کی ہفتہ اور اتوار اپنے اپنے دفاتر موجود رہیں گے۔ متعلقہ ڈائریکٹرز سٹاف کی موجودگی یقینی بنائیں گے۔۔
سٹاف کی عدم موجودگی اور شکایت کرنے کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گیاس سہولت سے شہری 29 جون اور 30 جون 2024 کو بغیر جرمانے کے بقایاجات ادا کرسکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔