Sunday, May 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزسی ڈی اے بورڈ کی طرف سے قائم ریسورس ونگ کی چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

سی ڈی اے بورڈ کی طرف سے قائم ریسورس ونگ کی چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے بورڈ کی طرف سے قائم کیے گئے ریسورس ونگ نے کی چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی،رپورٹ کے مطابق ریسورس ونگ کا قیام گزشتہ سال دسمبر میں عمل میں لایا گیا۔ونگ نے اپنے قیام کے بعد انفراسٹرکچر ،عملے کی تقرریوں سمیت متعدد نکات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے۔سب نیوز کو دستیاب کاکردگی رپورٹ کے مطابق ریسورس ونگ نے سی ڈی اے کے لیے آمدنی کے سلسلے کی نشاندہی کی ہے۔

متعدد شعبوں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے کام کیا ہے۔آئی ٹی پارک کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ راول جھیل میں مردہ وسائل کی فہرست بندی کی گئی ہے۔تفریح کے لیے 28 دکانوں، ریستوراں اور دیگر مقامات کی نشاندہی کی ہے جو مستقبل قریب میں نیلامی کے لیے تیار ہوں گی۔ شکر پڑیاں، اسلام آباد میں ریونیو سٹریمز بھی مستقبل قریب میں نیلامی کے لیے تیار ہوں گے۔عوام اور کاروباری برادری میں سی ڈی اے کا اچھا امیج برقرار رکھنے کے لیے ایک نیا مسودہ منظوری کے لیے سی ڈی اے بورڈ میں رکھا جائے گا جس پر کام جاری ہے۔ سی ڈی اے کی تمام جائیدادیں اسی فارمیٹ میں لیز پر دی جائیں گی جس کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔

منیٹائزیشن پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ پرانی تمام گاڑیوں کو نیلام کیا جائے گا تاکہ ان کی دیکھ بھال اور دیگر چارجز کو بچایا جا سکے۔ ریسورس ونگ کسی بھی رہائشی/کمرشل پراپرٹی کو نوٹس جاری کرنے کا مجاز ہے جس سے اتھارٹی کو ریونیو کا نقصان ہوتا ہے۔ ریسورس ونگ کسی کو بھی سی ڈی اے کی جائیداد سے بے دخل کرنے کا مجاز ہے جس سے ادارے کو بچت ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔