Wednesday, July 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزچیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ، 10ارب کی زمین واگزار کرالی گئی

چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ، 10ارب کی زمین واگزار کرالی گئی

اسلام آباد (سب نیوز )چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر جی ٹی روڈ پر قائم فیصل موور اڈے پرآپریشن،10ارب روپے کی سی ڈی اے ملکیتی زمین واگزار کر لی گئی۔تفظیلات کے مطابق چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر بھر میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیاکے خلاف آپریشن بدستور جاری ہے۔گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی سربراہی میں سی ڈی اے نے آپریشن کیا۔ترنول ایریامیں جی ٹی روڈ پر 5 کنال اراضی پر قائم غیر قانونی فصیل مور ٹرانسپورٹ آڈے کے خلاف اپریشن کیا گیا بتایا گیا ہے کہ یہ ٹرانسپورٹ اڈہ گذشتہ 10 سالوں سے سی ڈی اے کی اراضی پر قائم تھاجن کی مالیت 10 ارب روپے ہے۔آپریشن میں سردار محمد آصف اور تحصیلدار ، انفورسمنٹ کی ایریا ٹیم اور مقامی پولیسنیحصہلیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔