Friday, April 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزبی این اے رہنماء کی گرفتاری ،وزیر اعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی کو مبارکباد

بی این اے رہنماء کی گرفتاری ،وزیر اعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی کو مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بی این اے رہنما کی گرفتاری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس آپریشنز بہترین انداز سے انجام دے رہے ہیں۔ماہرین نے بلوچ نیشنل آرمی اور براس کے بانی رہنما گلزار امام عرف شمبے کی گرفتاری کو آئی ایس آئی کی تاریخ کا بڑا کارنامہ قرار دیا تھا۔کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے کو گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ، گلزار امام شمبے نے اپنی دہشت گرد کارروائیوں پر معافی مانگ لی اور کہا کہ غلط راستے کا انتخاب کیا تھا، ساتھی بھی لڑائی میں وقت ضائع نہ کریں، ریاست ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے اصلاح کا موقع دے ۔

خیال رہے کہ پنجگور سے تعلق رکھنے والا شمبے 2018 تک کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب رہا۔بلوچ ری پبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام سے بننے والی بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا۔ نومبر 2018 میں 4 کالعدم تنظیموں کے انضمام سے بننے والی براس نامی تنظیم کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔شمبے نے دسمبر 2017 میں گل نوید کے نام سے افغان پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ بھی کیا۔ انٹیلی جنس اداروں نے مسلسل انتھک کاوشوں کے بعد گلزار امام عرف شمبے کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بی این اے رہنما کی گرفتاری پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس آپریشنز بہترین اندازسیانجام دے رہے ہیں، امن وامان کی بحالی کیلئے سکیورٹی فورسزکی خدمات قابل ستائش ہیں۔ اس سے قبل ماہرین نے بلوچ نیشنل آرمی اوربراس کے بانی رہنماگلزار امام عرف شمبے کی گرفتاری کوآئی ایس آئی کی تاریخ کا بڑا کارنامہ اور ادارہ جاتی پروفیشنل ازم کا ثبوت قراردیا تھا ، یہ گرفتاری دنیا میں اپنی نوعیت کی دوسری جبکہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی کارروائی تھی۔ انتہائی پیچیدہ، مشکل ترین، کئی مہینوں اورکئی جغرافیائی علاقوں پر محیط کامیاب آپریشن پرقومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔