Wednesday, July 3, 2024
ہومپاکستانموجودہ صورتحال میں بیان بازی کی بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہئے،وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

موجودہ صورتحال میں بیان بازی کی بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہئے،وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بزرگ اور قابل احترام سیاست دان ہیں،سیاست میں تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے، موجودہ صورتحال میں بیان بازی کی بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہئے۔

اتوار کو جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہتر معاشی حکمت عملی سے ملکی سٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی پر ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے،تجارتی خسارہ کم ہونے کے ساتھ روپے کی قدر مستحکم ہونا خوش آئند ہے، آئندہ انتخابات انشااللہ 2029 میں، مقررہ وقت پر ہوں گے، مولانا صاحب بزرگ اور زیرک سیاست دان ہونے کے ناطے آپ کو حکومت کے معاشی بہتری کے اقدامات کو سراہنا چاہئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔