Wednesday, June 26, 2024
ہومکالم وبلاگزسورج کی آگ میں جلتا اسلام آباد

سورج کی آگ میں جلتا اسلام آباد

تحریر۔۔۔ عنبرین علی
اسلام آباد میں آخر مسلسل ہیٹ ویو کیوں ہے؟ اور اس ہیٹ ویو کے بڑھنے کی کیا وجوہات ہیں؟پاکستان میں پچھلے سال کی بہ نسبت اس سال موسم شدید گرم ہے اوراگر بات کریں اسلام آباد کی تو اسلام آباد بارشوں کے باعث مشہور شہر ہوا کرتا تھا،اور اب اس شہر سے بارشیں روٹھ چکی ہیں، تاہم ہیٹ ویو نے بھی شہریوں کو خاصا پریشان کر رکھا ہے ہیٹ کے باعث اب گھر سے نکلنا نا ممکن سا ہو گیا ہے کیونکہ سورج کی تپش اور ہیٹ ویو سے عام انسان بخار کی سی کئیفیت کو محسوس کرتا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے کوئی بیماری لاحق ہو گئی ہے،اب تو ہیٹ ویو سے اسلام آباد کے مختلف اسکولوں میں طالبات بھی بے ہوش ہوئیں ،اسپتالوں میں بھی اب ہیٹ ویو کے مریض روزانہ کی بنیاد پر داخل ہو رہے ہیں

اور تو اور اب یہاں احتیاطی تدابئر کے بینرز بھی کہیں کہیں نظر آجاتے ہیں جبکہ اس شہر کی کبھی لوگ مثالیں دیا کرتے تھے کہ یہاں گرمی کم ہوتی ہے اور لوگ خصوصی پلان بنا کر گرمیوں کی چھٹیاں اسلام آباد میں گزارا کرتے تھے، لیکن اب یہ وقت آ گیا ہے کہ اسلام آباد کے لوگ گرمیوں کی چھٹیاں گزارے شمالی علاقہ جات کی طرف نکل پڑتے ہیں اسلام آباد میں اب بات گرمی سے آگے نکل چکی ہے ہم میں سے شاید ہی کبھی کسی نے سوچا ہوگا کہ ہم موسم کی اس شدت کا بھی سامنا کریں گے ،روز بروز موسم کی تبدیلیاں عام انسان پر اثر انداز ہو رہی ہیں لیکن کیا کبھی کسی نے سوچا کہ آخر یہ سب ہو ہی کیوں رہا ہے؟اچانک ایسا کیا ہوا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے ہم پر اس قدر شدت کے ساتھ اٹیک کر لیا، اٹیک بھی ایسا کہ اب لگ رہا ہے موسم کبھی ٹھیک نہیں ہو گا، وجہ یہ ہے کہ ہم نے ماحول کو مکمل طور پر اگنور کر دیا ہے درخت کاٹنا تو ہمارا معمول بن چکا ہے، اسلام آباد جیسا خوبصورت شہر کبھی سرسبز و شاداب ہوا کرتا تھا اور اس شہر کے سر سبز حسن کی وجہ سے ہی اسے شہر حسن کہا جاتا تھا

موسم کچھ اسطرح تھا کہ شاعروں کے کو ادیبوں کو لکھنے کا موقع مل جاتا تھا، اب تو ہیٹ ویو کو اس خوبصورت شہر پر بھی ترس نہیں آتا ،آخر کیوں؟؟ چلیں میں بتاتی ہوں اس کیوں کا جواب ،تو جناب بات یہ ہے کہ کنسٹرکشن اب جتنی تیزی سے یہاں ہو رہی اتنی تیزی سے ماحول کو خوبصورت بنانے پر کام نہیں ہو رہا درخت کٹنے کا سلسلہ جاری ہے گرین بیلٹس اب گرین نہیں ہیں اور بادل یہاں سے ایسے روٹھے ہیں کہ برسنے کا نام ہیں لیتے مارگلہ کی خوبصورت پہاڑیاں دیکھیں تو وہاں ہر گرمیوں میں آگ کا لگ جانا معمول کی بات ہے،ابھی پچھلے دنوں ہی آگ کا معلوم ہوا ،بعد میں پتہ لگا کہ کچھ لوگوں کو لگا کہ وہاں شہد کا چھاتا ہے تو اسکو آگ کے ذریعے ختم کیا جائے اس چکر میں مارگلہ کی خوبصورت پہاڑیاں جلتی رہی ۔اور انتظامیہ چوپر کے ذریعے پانی پھینک کر آگ بجھاتی رہی ،پھر ایسے میں ماحول تباہ نہ ہو تو کیا ہو ،لیکن اگر ہم سب میں سے کوئی انفرادی طور پر ایک ایک پودہ لگانے کا تہیہ کر کر لے تو پھر یہ ہیٹ ویو ،اور شدید گرمی کے مسائل دم ضرور توڑیں گے ،بات صرف ہمارے تہیہ کرنے کی ہے کیا پتہ اسلام آباد کو ہم اس طریقے سے بچا سکیں اار شہر حسن کا حقیقی حسن بھی لوٹ آئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔