Wednesday, June 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزامریکی وزیر خارجہ کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد

امریکی وزیر خارجہ کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد

نیویارک (سب نیوز )امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔ انٹونی بلنکن نے اس حوالے سے کہا کہ اس بار عید ایسے وقت آئی ہے جب بہت سے مسلمان شدید اذیت میں ہیں۔ ہم جبر اور تنازعات کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہم اسلاموفوبیا اور نفرت پر مبنی تشدد کا سامنا کرنے والوں کے بھی ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بہتر بنانے کیلیے امریکی مسلم قیادت اور دنیا بھر کی مسلم کمیونٹیز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پرامن مستقبل کیلیے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔