Sunday, May 19, 2024
ہومپاکستاننیشنل یوتھ انٹرن شپ پروگرام وقت کی ضرورت ہے: احسن اقبال

نیشنل یوتھ انٹرن شپ پروگرام وقت کی ضرورت ہے: احسن اقبال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ نیشنل یوتھ انٹرن شپ پروگرام وقت کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں، بااختیار نوجوان پروگرام میں نجی شعبے اور حکومتی شعبے کو شامل کیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہوا ہے، دنیا میں پاکستان دودھ پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے، تعلیمی نظام بہتربنا کر دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہوگا، وفاقی حکومت کی کل آمدنی7ہزارارب ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سال قرضوں کی ادائیگی تقریبا 8 ہزارارب ہوگی، ایک ہزارارب قرضوں کی ادائیگی کے لئے ادھار لینا پڑے گا، وفاقی حکومت کی کل آمدنی 7 ہزارارب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزارارب قرضوں کی ادائیگی کے لئے ادھارلینا پڑے گا، ہمیں وسائل کا ضیاع روکنا ہوگا، معاشی نظام میں بہتری کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔