Monday, July 1, 2024
ہومکھیلٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان ڈھیر، ساؤتھ افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان ڈھیر، ساؤتھ افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا


نیویارک:جنوبی افریقہ افغانستان کو بآسانی نو وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
میچ کافیصلہ 124 گیندوں میں ہوگیا، افغانستان نے 71 اور جنوبی افریقہ نے محض 53 گیندیں کھیلیں،
بڑے میچ میں افغانستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوگئی۔افغانستان کی پوری ٹیم پہلےبیٹنگ کرتےہوئےبارہویں اوور میں صرف چھپن رنز پر ڈھیر ہوگئی۔رحمان اللہ گرباز،محمدنبی اورنوراحمدصفرپرآؤٹ ہوئے۔عظمت اللہ10،گلبدین نائب9،کریم جنت اورراشدخان 8،8رنزبناسکے۔۔ابراہیم زادران،خروٹ،نوین الحق اورفضل حق فاروقی2،2رنزبناسکے۔
تبریزشمسی اورمارکوجینسن نے3،3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔کاگیسو ربادا اورنارچ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جنوبی افریقہ نے 57رنزکاہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 9ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ریزاہینڈرکس29 اور ایڈن مارکرم23رنز بنا کر نمایاں رہےمارکوجینسن کو تین وکٹیں لینے پرمین آف دی میچ قرار پائے۔
افغانستان اور جنوبی افریقہ میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا مختصر ترین سیمی فائنل ثابت ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔