Friday, January 3, 2025
ہومسائنس و ٹیکنالوجیصارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

سان فرانسسکو ،ویب ڈیسک سے آڈیو ویڈیو کال کرنے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب صارفین بڑی اسکرین پر چیٹ کے ساتھ ویڈیو اور آڈیو کالنگ کی سہولت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ کمپنی نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کمپیوٹر سے کی جانے والی کالز بھی اینڈ ٹو اینڈ انگرپٹڈ کے تحت کی جائیں گی یعنی بالکل محفوظ ہوں گی۔ واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین نے سوال کرنا شروع کیے کہ جب ان کے موبائل میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہوگی تو وہ کمپیوٹر کی مدد سے کس طرح کال کرسکیں گے، تاہم اس کے لیے ونڈوز 10 اور واٹس ایپ کے اپ ڈیٹڈ ورژن کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔