Friday, January 3, 2025
ہومدنیاسوئٹزرلینڈ ریفرنڈم ،شہریوں نے برقع پرپابندی کی حمایت کردی

سوئٹزرلینڈ ریفرنڈم ،شہریوں نے برقع پرپابندی کی حمایت کردی

برن ، سوئٹزرلینڈ میں ریفرنڈم کے د وران شہریوں نے برقع پرپابندی کی حمایت کردی ۔حکومت نے انڈونیشیا کے ساتھ فری ٹریڈ کے حوالے سے بھی عوام سے رائے مانگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے 26 ریاستوں سے آنے والے نتائج کے مطابق 51 فیصد لوگوں نے نقاب پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا۔ریفرنڈم کے نتائج کے بعد سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات حجاب کرنے اور برقعہ پہننے پر پابندی ہوگی۔اس حوالے سے ریفرنڈم کمیٹی کے سربراہ اور رکن سوئس پارلیمنٹ والٹر ووبمین نے ریفرنڈم کے آغاز سے قبل کہا کہ ہماری روایات کے مطابق آپکو اپنا چہر دکھانا ہے، یہ ہماری بنیادی آزادی کی علامت ہے۔ انھوں نے کہا کہ چہرہ ڈھکنا اس انتہا پسندی کی علامت ہے جو یورپ میں بڑھتی جارہی ہے اور اس کی سوئٹزرلینڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ کی حکومت حجاب پر پابندی کے حق میں نہیں تاہم دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی کے مطالبے پر یہ ریفرنڈم کرایا گیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی 86 لاکھ آبادی میں سے صرف 5 فیصد مسلمان ہیں جن کی اکثریت کا تعلق ترکی، بوسنیا اور کوسوو سے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں کوئی خاتون برقعہ نہیں پہنتی جب کہ صرف 3 خواتین ایسی ہیں جو نقاب کرتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔