اسلام آباد،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے کورونا وائرس کے باعث ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی عملے کے ایک فرد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دفاتر بند کردیے گئے اور عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کے لیے کووڈ 19 ایس اوپیز جاری کردیے ہیں اور ملازمین کو اگلے چار روز گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر لیگ کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔
کوروناوائرس، پی سی بی دفاتر بند، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔