Tuesday, December 23, 2025
ہومتازہ ترین2023 کے آخر تک پاکستان سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا

2023 کے آخر تک پاکستان سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پولیو کےخلاف کیے گئے موثر اقدامات کے بعد 2023 کے آخر تک ملک سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

یونیسف کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ حالیہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک میں مستقل معذوری کا سبب بننے والاخطرناک وائرس اب قابو میں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 3 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہیلتھ ورکرز کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ 2023 میں وائلڈ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری پروگرام دوبارہ ٹریک پر آ گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آج پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے ایک سال قبل کی نسبت بہت بہتر پوزیشن میں ہے۔ تاہم کچھ ایسے چیلنجز ہیں جو وائرس کے مکمل خاتمے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔

تاہم انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ موثر اقدامات کے بعد 2023 کے آخر تک ملک سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔