Tuesday, December 23, 2025
ہومپاکستانحکومت کاپاؤں معاشی بارودی سرنگوں پرہے ،شیخ رشید

حکومت کاپاؤں معاشی بارودی سرنگوں پرہے ،شیخ رشید

راولپنڈی(سب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ فیصلوں میں تاخیر حالات کومزید سنگین بنادےگی، حکومت کاپاؤں معاشی بارودی سرنگوں پرہے ،سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں ۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاکہ حکومت الیکشن میں جتنی دیرکرےگی، اپنے لیے سیاسی قبرکھودےگی ،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے ،اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کوشکست دےگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔