Thursday, December 25, 2025
ہومپاکستانبلوچستان کے ایک اور سابق صوبائی وزیر کا جے یو آئی (ف) میں شامل ہونے کا فیصلہ

بلوچستان کے ایک اور سابق صوبائی وزیر کا جے یو آئی (ف) میں شامل ہونے کا فیصلہ

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بعد اب ان ہی کی کابینہ میں وزیر داخلہ رہنے والے میر ظفر اللہ زہری نے بھی جمعیت علماء اسلام (ف) میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میر ظفر اللہ زہری کے خاندانی ذرائع کے مطابق 7 دسمبر کو جے یو آئی کے زیراہتمام کوئٹہ میں جلسہ منعقد کیا جارہا ہے، جلسے میں مولانا فضل الرحمان بھی شرکت کریں گے۔

اسی جلسے میں سابق صوبائی وزیر داخلہ میرظفراللہ زہری جعمیت علماء اسلام (ف) میں شرکت کا اعلان کریں گے۔

ظفر زہری بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے صدر اور سابق وزیر مملکت سردار اسرار زہری کے بھائی ہیں۔

میر ظفراللہ زہری کو 2008 میں بلوچستان حکومت میں وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی بھی جے یو آئی میں شامل ہوچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔