عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج چھڑی بدلے گی اور 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے۔ اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہیں۔ حکومت میں آنیاور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن کے بیان نیاس کو رسواکردیا ہے۔ آج چھڑی بدلے گی اور 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔ معیشت ہی قومی سلامتی ہے، جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔
4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماداورگورنرراج ناممکن ہیں حکومت میں آنےاور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں،فضل الرحمن کے بیان نےاس کو رسواکردیا،آج چھڑی بدلےگی30جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی،معیشت ہی قومی سلامتی ہےجس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 29, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو ایک سال میں2الیکشن کینہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی، انہوں نے کہا کہ گوٹی پھنس گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 77 وزرا خزانے پر بوجھ ہیں۔ 8 مہینے سے فاقہ کشی، مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کا جواب ہے۔ جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیو ائر کی چھٹیاں منارہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ الٹی گنتی شروع، جی کاجاناٹھہرگیا۔
