سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق مشاورتی اجلاس جاری ہے۔
لاہور میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، فردوس شمیم نقوی ،عثمان بزدار ، سبطین خان سمیت دیگر شریک ہیں۔
بابر اعوان اور علی ظفر نے اجلاس کے شرکا کو آئینی اور قانونی معاملات پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسمبلی سے مستفی ہونے کیلئے آئینی مرحلے سے آگاہ کیا جا رہا ہے اور حکومت مخالف تحریک کےمزید آپشنز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
