Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانزرعی ترقیاتی بینک کے صدر کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب

زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب

وزارت خزانہ نے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔
وزارت خزانہ نے زرعی ترقیاتی بینک کے نئے صدر کے عہدے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے شرائط بھی عائد کی ہے۔شرائط کے مطابق صدر بننے کے خوہشمند کی عمر 40 سے 62 سال کے درمیان ہو، اس کی تعلیمی قابلیت کم از کم گریجویٹ ہو اور اس عہدے کیلئے بینکنگ کے شعبے میں کام کا تجربہ لازمی ہو۔
اس کے علاوہ امیدوار کیلئے اسٹیٹ بینک کے طے کردہ معیار پر اترنا لازمی ہے۔وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ امیدوار اگلے 15 روز میں درخواستیں دے سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔