خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی مخالف آوازیں اٹھنے لگیں، پارٹی کے اپنے ہی ممبر صوبائی اسمبلی انجینئر فہیم نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کرتے ہونے فاروڈ بلاک کا اشارہ دے دیا۔انجینئر فہیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سے ہرگز مستعفی نہیں ہونگے،میں اسمبلی کے سات کمیٹیوں کا ممبر ہوں دیگر اراکین بھی رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم خیال اراکین سے مشاورت کے بعد حکمت عملی مرتب کریں گے۔ انجینئر فہیم پشاور کے حلقے پی کے 72 سے منتخب ہوئے تھے۔
پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی کا استعفیٰ نہ دینے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
