Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانپاکستانی وفد پیر کو تیل معاہدے کے لیے روس روانہ ہوگا، اسحاق ڈار

پاکستانی وفد پیر کو تیل معاہدے کے لیے روس روانہ ہوگا، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک وفد پیر کو روس روانہ ہوگا تاکہ ایندھن کی دولت سے مالا مال ملک کے ساتھ ممکنہ تیل کے معاہدے پر بات چیت کی جا سکے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے وزارت پیٹرولیم کو اختیار دے دیا ،ہمیں دعا کرنی چاہیے یہ دورہ کامیاب ہو اور حکومت عوام کے لیے سازگار شرائط و ضوابط پر معاہدہ کرنے کا انتظام کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔