چینی سفارتخانے نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد دے دی۔
چینی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا کہ افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے میں جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل ندیم رضا کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں۔اس حوالے سے چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان تمام موسمی تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں، پاک چین دوستی پر فخر ہے۔
چینی سفارتخانے کی نئے آرمی چیف، سی جے سی ایس سی کو مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
