ہومپاکستاننیب راولپنڈی کا عمران خان اور بشری بی بی کے گرد گھیرا تنگ

نیب راولپنڈی کا عمران خان اور بشری بی بی کے گرد گھیرا تنگ

نیب راولپنڈی کا عمران خان اور بشری بی بی کے گرد گھیرا تنگ، قومی احتساب بیورو نے القادر یونیورسٹی سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا ،ملک ریاض کو نیب راولپنڈی نے تمام ریکارڈ سمیت یکم دسمبرکو طلب کرلیا۔
اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو نے القادر یونیورسٹی سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب راولپنڈی نے القادر یونیورسٹی کے معاہدے کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،القادر یونیورسٹی کو 458 کنال زمین کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے
نوٹس میں کہا گیا کہ القادر یونیورسٹی کی ٹرانسفر ڈیڈ بھی ہمراہ لائیں ، القادر یونیورسٹی کے ٹرسٹیز کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں ، القادر یونیورسٹی کی زمین منتقلی کے علاوہ دئیے جانے والے تحائف کی تفصیلات بھی ہمراہ لائیں ، ملک ریاض ، بحریہ ٹاون اور خاندان کے کسی فرد نے جو کوئی تحفہ دیا ہو ، اسکی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔
WhatsApp Image 2022 11 26 at 7.02.43 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔