ہومپاکستانعمران خان پنڈی جلسہ گاہ میں موجود، فیصل جاوید اشکبار

عمران خان پنڈی جلسہ گاہ میں موجود، فیصل جاوید اشکبار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنڈی جلسہ گاہ پہنچ گئے، اس موقع پر میزبان سینیٹر فیصل جاوید اشکبار ہوئے اور جذباتی الفاظ میں عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے آج راولپنڈی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ پہلے جلسہ فیض آباد پر ہونا تھا انتظامیہ کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کرکے رحمن آباد کردیا گیا ہے۔
جلسے سے پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، یاسمین راشد، زرتاج گل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی شرکا سے خطاب کیا اور شرکت پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
عمران خان کی جلسہ گاہ آمد پر سینیٹر فیصل جاوید آبدیدہ ہوئے اور انہوں نے جذباتی انداز سے عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ اس موقع پر اسٹیج سے ’ہم لے کر رہیں گے آزادی کے نعرے لگائے گئے‘۔ پنڈال میں موجود شرکا نے نعروں کا بھرپور جواب دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔