ہومپاکستانارشد شریف قتل کیس،فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی نے مراد سعید کو دوبارہ طلب کر لیا

ارشد شریف قتل کیس،فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی نے مراد سعید کو دوبارہ طلب کر لیا

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما مراد سعید کے پاس ہے۔
ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے مراد سعید کو 28 نومبر کو لیپ ٹاپ ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے مراد سعید کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے، جس کی مدد سے ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے حقائق کا پتہ چلانا ممکن ہوگا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آپ ٹیم سے تعاون کریں، ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق سیل کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ مراد سعید پاکستان چھوڑنے سے پہلے لیپ ٹاپ مراد سعید کو دے کر گئے تھے۔مراد سعید کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی والدہ کے مطالبے کی روشنی میں صرف آزاد کمیشن کے سامنے پیش ہوں گا، موجودہ حکومت کی تفتیشی ٹیم کو نہیں مانتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔