ہوماسلام آبادپی ٹی آئی احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل

پی ٹی آئی احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق پنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج اور زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کو مری روڈ سے اسلام آباد داخلے کے لیے جزوی بند کیا گیا ہے ۔کشمیر چوک سے ریڈ زون اور شہر کی جانب داخلے کو بھی جزوی بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 26 نمبر چونگی اور کورال چوک سے بھی جزوی طور پر داخلہ بند کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔