ای سی او ٹریڈ ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو 150 ملین یورو کا قرض دے گا ،فنانشل پیکج سیلاب زدگان کی امداد اور تیل کی درآمد پر خرچ ہو گا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر نے ہفتہ کو استنبول میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن ممالک کے ترقیاتی منصوبوں میں بینک کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او بینک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات قابل ستائش ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان مالی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نبردآزما ہے، یہ امداد نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکن ممالک کے ترقیاتی منصوبوں میں ای سی او بینک کا کردار قابل ستائش ہے۔
ملاقات کے دوران ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بینک پاکستان کا 150 ملین یورو کا قرض دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنانشل پیکج سیلاب زدگان کی امداد اور تیل کی درآمد پر خرچ ہوگا۔ وزیراعظم نے ای سی او بینک کے کردار کو سراہا۔
ای سی او ٹریڈ ڈویلپمنٹ بینک کا پاکستان کو 150ملین یورو قرض دینے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
