ہومپاکستانوزیراعظم شہبازشریف سے ترک تاجروں کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم شہبازشریف سے ترک تاجروں کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم شہبازشریف سے ترک تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ترکی کی معروف کاروباری شخصیات سے ون آن ملاقاتیں کیں،پاک یاتریم، انادولو گروپ، زورلواینرجی کے وفود نے وزیراعظم سے ملاقات کی ، البیرک، گوریس ہولڈنگز کے وفود، متعلقہ مالکان، سی ای اوز نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔
وزیراعظم نے تاجروں پر زور دیاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ تاجر توانائی کے شعبے، قابل تجدید ذرائع میں سرمایہ کاری کریں ،وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کو حکومت پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اعلامیہ کے مطابق تاجروں نے دوطرفہ تجارتی، اقتصادی تعلقات مزید گہرے ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔