ہومپاکستانالیکشن زیادہ سے زیادہ اکتوبر تک جائینگے، حکومت پر اپنا پورا دباؤ رکھیں گے: عمران خان

الیکشن زیادہ سے زیادہ اکتوبر تک جائینگے، حکومت پر اپنا پورا دباؤ رکھیں گے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ کے ساتھ بڑے ٹھیک ٹھاک تعلقات ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب ، مونس الہیٰ نے وزیر آباد حملے کا مقدمہ درج کرنے کی پوری کوشش کی۔ الیکشن زیادہ سے زیادہ اکتوبرتک چلے جائیں گے ہم ان پرپورا دباؤ رکھیں گے۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں میری اورفوج کی لڑائی ہوجائے۔ اگر ہم دو، تین لوگوں کے خلاف ہیں تو مطلب پورے ادارے کے خلاف نہیں، سپہ سالار جو بھی ہو گا وہ اپنے ادارے کے مفاد کے خلاف نہیں جاسکتا۔

راولپنڈی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے بڑے پاور شو سے ایک روز قبل نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے لیے راولپنڈی جا رہا ہوں، میری قوم میرے لیے پنڈی آئے گی، 26سال سے انصاف کے لیے کوشش کر رہا ہوں، میری تمام سیاسی جدوجہد میں قوم کوبتارہا ہوں قوم انصاف سے آزاد ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہو، ہم نہیں چاہتے کوئی ہمیں ڈکٹیٹشن دے، فلاں سے تیل لینا ہے یا نہیں، سوشل میڈیا کی وجہ سے آج عوام کے اندرشعورآگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔