Sunday, December 22, 2024
ہومدنیامتحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر محمد الخاجہ یروشلم پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر محمد الخاجہ یروشلم پہنچ گئے

یروشلم، اسرائیل کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر محمد الخاجہ یروشلم پہنچ گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے صدر سے باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات سے آنے والے پہلے ایلچی نے ملاقات کی اور اپنی اسناد پیش کیں۔ محمد الخاجہ تین روز تک قیام کریں گے اور اماراتی سفارت خانے کے لیے جگہ کا انتخاب کریں گے۔اسرائیل پہنچنے پر اماراتی ایلچی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور اسرائیلی وزیر خارجہ جابے اشکیناز نے بھی محمد الخاجہ سے خصوصی ملاقات میں یو اے ای کے اسرائیل میں پہلے سفارت خانے کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔