Friday, January 3, 2025
ہومپاکستانسی ڈی اے کا قبضہ مافیاکیخلاف آپریشن،متعددغیر قانونی تعمیرات مسمار ،سامان ضبط

سی ڈی اے کا قبضہ مافیاکیخلاف آپریشن،متعددغیر قانونی تعمیرات مسمار ،سامان ضبط

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم اور قبضہ مافیاکے خلاف آپریشن زوروشور سے جاری ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ روز ادارہ ہذا کے شعبہ انفورسمنٹ نے پنجگراں،لہتراڑ روڈ،کھنہ پل، ترامڑی اورترالائی میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔پنجگراں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن میں 3گھر،9کمرے،4بیت الخلا، 4عدد چار دیواریاں ، بھینسوں کے باڑے،نئی اور کچی تعمیرات کو مسمار کے کے سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔جبکہ موقع پرموجود تعمیراتی میٹیریل بھی ضبط کرلیا گیا ۔دوسری جانب عوامی شکایات کالہتراڑ روڈ، کھنہ پل ، تڑامڑی اورترلائی میں بھی آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں کے اطراف، رائٹ آف وے،گرین بیلٹس اور فٹ پاتھوں پر کی گئی تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا۔اس دوران کچے پکے تجاوزات،پھل وسبزی اور پولٹری کے اسٹالز،متحرک ریڑھیاں، ڈھابے، اسٹالز،ٹک وپنگچر شاپس،ٹی اسٹال سمیت دیگر تجاوزات کو مسمار کرکے موقع پرموجود سامان ضبط کرکے سی ڈی اے کے اسٹور میں جمع کروادیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔